تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 19:59

پارلیمنٹ اورانتظامیہ کا کردار تسلیم کیا جائے ، وزیراعظم

اے آر وائی - لاہور : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدلیہ ہم نے بحال کروائی، عزت بھی کرتے ہیں،پارلیمنٹ اور انتظامیہ کا کردارتسلیم کیا جائے ، مداخلت سے معاملات خراب ہوتے ہیں۔



لاہور میں پیپلز پارٹی کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں وزیر اعظم نے کہا کہ ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو بگاڑ نہیں ہوتا۔ لیکن انتظامیہ اور پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت ہو تو حالات خراب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے ذریعے عدلیہ بحال کروانے والوں نے مشرف کے دور میں ایسا کچھ نہیں کیا جب کہ عدلیہ کی بحالی کے لیے مشرف دور میں لانگ مارچ پیپلز پارٹی نے کیا۔جس میں شہید بینظیر بھٹو سمیت وہ خود بھی نظر بند اور گرفتار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں واضح ہوچکا ہے کہ کون سی پارٹی کتنی مقبول ہے۔



وزیراعظم نے زوردیا کہ وفاقی حکومت کی طرح پنجاب کو بھی منتخب اراکین کو بلا امتیاز ترقیاتی فنڈز جاری کرنے چاہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات بہتر کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں گڈ گورننس کا پول کھل چکا ہے جبکہ ییلو کیب بوگس اسکیم ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلز پارٹی کے اراکین قومی اسمبلی کے 5 فیصد فنڈز کارکنوںکے ذریعے خرچ کئے جائیں ۔اراکین پنجاب اسمبلی کے لئے وزیر اعظم نے اپنی صاحبزادی فضہ گیلانی کو کوآرڈینیٹرمقرر کیا۔ جوخواتین پارلیمنٹیرین کے فلاحی اور ترقیاتی منصوبوں کے فنڈزمہیا کرانے میں مدد کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.