10 جولائی 2011
وقت اشاعت: 20:27
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے ٹیلیفون منقطع
اے آر وائی - کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے ٹیلی فون لائنیں منقطع۔ ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا ہے کہ نائن زیرو اور اطراف کے لینڈ لائن نمبرز کاٹ دیے گیئے ہیں ، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
ایم کیو ایم کے رہنما محمد انور کا کہنا تھا کہ ذوالفقار مرزا نے آفاق احمد سے ملاقات کی ہے اور ان کے کنٹرول میں تین ایس ایچ او دیئے گئے ہیں ، صدر سیاسی معاملات سیاسی طریقے سے حل کریں۔ انیس قائم خانی کا کہنا تھا حکومتی اقدامات سے حالات خرابی کی طرف جا رہے ہیں۔ گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کے وزرا کے استعفے قبول کیئے جائیں۔