تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:18

وزیرداخلہ کاحکم،نائن زیرو ٹیلیفون لائنیں بحال، وزارت داخلہ

اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی خصوصی ہدایت پر متحدہ قومی موومنٹ کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو کی تمام ٹیلی فون لائنیں بحال کر دی گئیں، ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق رحمان ملک نے نائن زیرو کی ٹیلی لائنوں کے منقطع کیے جانے کے واقعے کا نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔



ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مطابق ٹیلی فون لائنیں ٹیکنیکل فالٹ کی وجہ سے منقطع ہوئی تھیں۔اور صرف نائن زیرو کی نہیں پورے علاقے میں فالٹ آیا تھا، جسے دور کردیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.