11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:28
پشاور:پولیس موبائل پر بم حملہ،دواہلکارجاں بحق،7زخمی
اے آر وائی - پشاور: پشاورمیں پولیس موبائل پر مسلح افراد کے بم حملے میں دوپولیس اہلکار جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔ پشاور شہر میں پولیس موبائل معمول کے مطابق گشت پر تھی کہ نامعلوم افراد نے موبائل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا،حملے میں پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طورپر اسپتال پہنچایا گیا۔ تاہم دو پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے،پولیس نے واقعے کی تفتیس شروع کردی ہے۔