تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:50

اسلام آباد:سہالہ کے قریب اسلحہ ڈپو میں 3دھماکے

اے آر وائی - اسلام آباد: اسلام آباد میں سہالہ کے علاقے کاک پل کے قریب کہوٹہ روڈ پر اسلحہ ڈپو میں یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں اسلحہ ڈپو کی عمارت تباہ ہوگئی ہے۔واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔



متاثرہ عمارت میں آگ لگی ہوئی ہے اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے ۔دھماکے کی آوازیں دور دور تک سنی گئیں ۔سہالہ کا علاقے انتہائی حساس علاقہ ہے جس میں متعدد چیک پوسٹ ہیں ۔



فوری طور پرسرکاری ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ دھماکے تخریب کاری کا نتیجہ ہے یا کوئی حادثہ۔



...اپ ڈیٹ: ساڑھے دس بجے



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



اسلام آباد: سہالہ کے علاقے کاک پل میں تین دھماکے

اسلام آباد: اسلام آباد کے قریب سہالہ کے علاقے کاک پل میں واقع اسلحہ ڈپو میں تین دھماکے سنے گئے ہیں تاہم فوری طور پر ان دھماکو ں سے متعلق سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ سیکورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جس علاقے میں دھماکے ہوئے ہیں وہ انتہائی اہم اور حساس علاقہ ہے ۔کہوٹہ روڑاور سہالہ پولیس کی عمارت بھی اسی کے قریب واقع ہے۔



دھماکے سے کسی کے ہلاک ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم تقریب ایک درجن افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے سے عمارت کے کچھ حصے میں آگ بھڑک اٹھی ۔ ذرائع نے ابھی تک صرف دھماکے کی اطلاع دی ہے لیکن دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایاجارہا۔ کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھماکے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے ہوئے ۔



جائے وقوع کو سیکورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے اور کسی کو اندر جانے کی اجازت نہیں۔ دھماکوں سے دوعمارتوں کو نقصان پہنچنے کی بھی اطلاعات ہیں۔





متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.