تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:54

سری لنکن ٹیم کیس، ملزم ملک اسحاق کی درخواست ضمانت منظور

اے آر وائی - لاہور: سپریم کورٹ نے سری لنکن کرکٹ ٹیم حملہ کیس میں نامزد ملزم ملک اسحاق کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ مقدمے کی سماعت جسٹس شاہد صدیقی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔



ملک اسحاق نے عدالت کو بتایا کہ وہ جیل میں قید ہیں۔ اس کے باوجود ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے جیل میں بیٹھ کر سری لنکن ٹیم پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔



عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ملک اسحاق کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ پانچ لاکھ روپے کی دو مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سے قبل اسی مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ نے ملک اسحاق کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.