11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:48
وزیراعظم گیلانی سے وزیراعظم آزادکشمیر سردار عتیق کی ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے ملاقات کی اور انہیں دورہ قازقستان سے متعلق بریف کیا۔
سردار عتیق نے دورہ قا زقستان کے لیئے تعاون پر وزیراعظم گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے آزاد کشمیر عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کشمیری عوامی کے حق خود ارادیت کی حمایت کے لیئے پر عزم ہے۔
وزیراعظم نے سردار عتیق اور ان کی جماعت کی کشمیر کاذ کے لیئے خدمات اور آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح وبہبود کے لیئے حکومت پاکستان سے قریبی روابط کو سراہا۔