11 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:57
سرکاری ملازمین کوسیاسی انتقام کانشانہ نہیںبنائیںگے،پیرمظہر
اے آر وائی - کراچی: سندھ کے سینئر وزیر پیر مظہر الحق نے مستعفی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کو اتحاد اور محبت کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انتہائی کم عمری میں صوبے کے سنجیدہ اور ذمہ دار گورنر ثابت ہوئے۔
کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے دروازے آج بھی کھلے ہیں۔ پیر مظہر نے کہا کہ آرڈیننس قانون کے مطابق جاری کئے جاتے ہیں، کسی بھی سرکاری محکمے میں کسی بھی ملازم کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائیگا۔
سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں ڈائریکٹر جنرل سندھ کا عہدہ قواعد کے تحت ختم کردیا جس کے بعد ڈائریکٹر کالجز اور پانچوں اضلاع کے ڈائریکٹرز کالجز اپنے عہدوں پر بحال ہوگئے ہیں۔