12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:7
جنوبی وزیرستان: امریکی ڈرون حملہ،7 افراد جاں بحق
اے آر وائی - وانا : امریکا نے بارہ گھنٹوں میں جنوبی وزیرستان کے پاک افغان سرحدی علاقے میں دوسرا ڈرون حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں دو امریکی جاسوس طیارے کئی گھنٹے تک پروازیں کرتے رہے۔ جس کے بعد سرحدی علاقے گورویک میں گاڑی پر دو میزائل داغے گئے۔
ڈرون حملے کے نتیجے میں سات افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اس سے پہلے امریکا نے شمالی وزیرستان اور شمالی وزیرستان کی سرحد کےقریب افغانستان کے علاقے میں بھی ڈرون حملے کئے گئے۔