12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:35
امریکی امداد رکنے سے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا،اطہرعباس
اے آر وائی - اسلام آباد : پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے کہاہے کہ پاک فوج میں دہشت گردوں سے لڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ امریکی امداد رکنے سے آپریشن پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ القاعدہ اور طالبان کیخلاف آپریشن جاری رہےگا۔امریکا کی طرف سے امداد روکنے سے باقاعدہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ہے، امداد روکنے کی خبر پہلے میڈیا کو ملی۔
میجر جنرل اطہر عباس کاکہناتھا کہ امریکا کی جانب سے فوجی امداد روکنے سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔دہشت گردوں کیخلاف اپنے وسائل سے کامیابی حاصل کی اورجاری آپریشنز بھی اپنے وسائل سے کررہے ہیں۔