12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 5:44
امریکا نے پاکستان کی امداد نہیں روکی، حسین حقانی
اے آر وائی - واشنگٹن: امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ امریکہ نے نہ ہی پاکستان کی سویلین امداد روکی ہے اور نہ ہی فوجی امداد ۔بلکہ اس کے اجراء کو سست کر دیا ہے۔ واشنگٹن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو امداد کا عمل جاری ہے جبکہ کانگریس نے بھی امداد پر پابندی کی تمام تجاویز مسترد کر دی ہیں۔
پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ماضی میں پریسلر ترمیم کی وجہ سے پاک امریکہ تعلقات کو نقصان پہنچا ، تاہم اب امریکہ پاکستان پر ایسا دباؤ نہیں ڈالناچاہتا، انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات دور کرنے کے لیے اسٹریٹیجک مذاکرات جلد شروع ہو جائیں گے، حسین حقانی نے واضح کیا کہ پاکستان اپنا ہر قدم امریکہ کے کہنے پر نہیں اٹھاتا۔