تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 6:30

ایم کیو ایم کے استعفوں کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، شرجیل

اے آر وائی - کراچی : پیپلز پارٹی سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے وزراء کے استعفوں کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ ایم کیو ایم والے ہمارے پرانے ساتھی ہیں اور انہیں ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔ ایم کیوایم اور ہمارے درمیان برف پگھلنے کی بات نہیں کچھ غلط فہمیاں ہیں۔



پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمننے کہا پیپلزپارٹی کشیدگی نہیں چاہتی۔ ایم کیو ایم والے اگر استعفے واپس لے لیں تو اچھا ہے نہ لیں تو ان کی مرضی۔ ایک سوال کے جواب ان کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس حکومت نے بلایا ہے اس لئے ایجنڈہ بھی حکومت کے مطابق ہوگا۔



پیپلزپارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا جس میں سڑسٹھ سے زائد اراکین سندھ اسمبلی نے شرکت کی۔ اجلاس میں تیرہ جولائی کو ہونیوالے اجلاس کے ایجنڈے پر لائحہ عمل طے کیا گیا۔



وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے حالیہ حکومتی فیصلوں کی تائید کی ہے۔ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر حکومتی اقدامات سراہا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.