12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:40
آرمی چیف کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس جاری
اے آر وائی - راولپنڈی : آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں کور کمانڈر کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں پاک امریکہ عسکری قیادت کے تعلقات پر خصوصی طور پر غور کیا جا رہا ہے ۔ امداد روکے جانے کے حوالے سے بھی عسکری حکام سے مشاورت کی جارہی ہے۔
کانفرنس کے اختتام پر پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی کانفرنس میں قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے جاری آپریشنز ،مسلح افواج کے پیشہ ورانہ امور سیکیورٹی اور دیگر امور پرغورکیا جا رہا ہے۔