تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:58

شمالی وجنوبی وزیرستان میں ڈرون حملے،25جاں بحق

اے آر وائی - وانا: شمالی وزیرستان کےعلاقے شوال میں امریکی جاسوس طیارے کےتازہ حملے میں سترہ افراد جاں بحق ہوگئے۔جبکہ صبح جنوبی وزیرستان میں ہونےوالےڈرون حملے میں جاں بحق افرادکی تعدادآٹھ ہوگئی۔



امریکی جاسوس طیاروں کی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں پروازیں جاری ہیں۔شمالی وزیرستان میں جاسوس طیارے نے حملہ کرکےسترہ افراد ہلاک کردیے۔ اس سے پہلے آج ہی صبح جنوبی وزیرستان کےقریب سرحدی علاقے گورویک میں ایک گاڑی پر تین میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.