تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:16

آزادکشمیر:آٹھ مخصوص نشستوں کے لئے شیڈول جاری

اے آر وائی - اسلام آباد : آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کی آٹھ مخصوص نشستوں کے لئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیاہے۔ آٹھ مخصوص نشستوں میں پانچ خواتین ،ایک ٹیکنوکریٹ ،ایک علمائے مشائخ ،ایک اوور سیز کشمیریوں کی نشست شامل ہے ۔



شیڈیول کے مطابق کاغذات نامزدگی اکیس جولائی کوصبح نو سے دوپہر دوبجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ اکیس جولائی دوپہر تین بجے سے کاغذات کی جانچ پڑتال شروع ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیل کیلئے بائیس جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہےکاغذات کی واپسی تیئس جولائی تک کی جاسکے گی اورتئیس جولائی کو ہی حتمی فہرست جاری کی جائے گی ۔ جبکہ پولنگ 24 جولائی کو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی عمارت میں کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.