12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:35
سربجیت سنگھ کی سزائے موت: وفاقی حکومت سے جواب طلب
اے آر وائی - لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی سزائے موت کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔ درخواست سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کی جانب سے دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سربجیت سنگھ کو غلط فہمی کی بناء پر دہشت گردی کا الزام میں گرفتار کرکے سزائے موت دی گئی۔ جبکہ شواہد موجود ہیں کہ سربجیت سنگھ بے گناہ ہے۔
اویس شیخ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں صدر پاکستان کی جانب سے سربجیت سنگھ کی ممکنہ معافی کے خلاف ہائی کورٹ میں زیر سماعت کیس میں فریق بنایا جائے کیونکہ یہ کیس بد نیتی پر مبنی ہے اور ایسی لابی کی ایماءپر دائر کیا گیا ہے جو پاک بھارت جنگ کروانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست کی ابتدائی سماعت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے 2ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔