12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 9:44
ملک کے بیشترحصوں میں موسم خشک جبکہ کراچی میں موسم ابر آلود
اے آر وائی - کراچی : آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دو را ن ملک کے زیا دہ تر علا قو ں میں مو سم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ میں موسم ابر آلود رہے گا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعر ات سے ہفتے کے دو را ن ملک کے با لائی علاقو ں میں و قفے وقفے مو ن سو ن با رشو ں کی پیشن گو ئی کی گئی ہے۔جبکہ کراچی اور سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گامحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع شرقی اور ساحلی علاقوں میں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے ۔ جبکہ سندھ کے دیگر اضلا ع میں بھی موسم جزوی ابر آلود رہنے کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹے تک برقرا ر رہے گاتاہم کشمیر میں بعض مقا مات پر گر ج چمک کے سا تھ با ر ش کا امکا ن ہے۔