12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 10:11
سپریم کورٹ لال مسجد کیس،جاں بحق افراد کی ڈی این اے رپورٹ طلب
اے آر وائی - اسلام آباد : لاپتہ افراد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جاوید اقبال نے حکم دیا کہ لال مسجد آپریشن میں جاں بحق ہونے والوں کی ڈی این اے رپورٹ اس ہفتے میں سپریم کورٹ میں پیش کی جائے ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سپریم کورٹ لاپتہ افراد کی واپسی کی کوششیں کر رہی ہے جسٹس جاوید اقبال نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیرونی ممالک میں قید پاکستانیوں کے لیے وزارت خارجہ کوئی اقدام نہیں کرتی،لیکن اگر کوئی غیر ملکی پاکستان میں قید ہوجائے تو بھونچال آجاتا ہے۔
وزارتِ داخلہ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے ایک پنجاب سے تین افراد بازیاب کروالیئے گئے ہیں وزارت داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ پرانا کمیشن اپنا کام مکمل کرچکا ہے اب نیا کمیشن تشکیل دیا جا رہے ۔ کیس کی سماعت دو ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔