12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:16
امن خراب کرنےوالےہرگروپ کےخلاف ایکشن ہوگا،منظوروسان
اے آر وائی - کراچی: سندھ کےوزیر داخلہ منظور حسین وساں نے کہا ہے کہ محکمہ داخلہ کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تین روز ہوئے ہیں۔ وہ ہر اس شخص یا گروپ کے خلاف ایکشن لیں گے جو شہر کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا پیغام امن ہے اور وہ اس کے طلب گار ہیں تاہم وہ امن قائم کرانا بھی جانتے ہیں۔