تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:35

اسلام آباد ، وین دھماکے میں 16افراد جاں بحق

اے آر وائی - اسلام آباد : اسلام آباد ہائی وے پر کرال چوک کے پاس مسافر وین میں ہونے والے دھماکے اور آتشزدگی میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہو گئی ، دھماکے کی نوعیت سے متعلق متضاد اطلاعات ہیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ بس کاسی این جی سلینڈ پھٹنے سے واقعہ پیش آیا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اس امکان کو رد کر دیا ۔



اے آر وائی نیوزکے مطابق راولپنڈی سے کلرسیداں جانے والی بس میں دھماکا اس وقت ہوا جب وہ کرال چوک کے پاس پہنچی ، دھماکا اتنا شدید تھا کہ اس کی دور دور تک آواز سنی گئی ۔ واقعہ کے بعد بس میں شدید آگ بھڑک آٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور 16 مسافر جھلس کر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوںکو پمز اور پولی کلینک اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ایمر جنسی کا نفاذ کر دیا گیا تھا ۔



پولیس کے مطابق دھماکا بس کا سی این جی سلینڈر پھٹنے سے ہوا جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق اسے سلینڈ ر پھٹنے سے متعلق شواہد نہیں ملے ۔ بس کی پانچویں سیٹ کے نیچے دھماکا خیز مواد رکھے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم فوری طور پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.