تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:44

ایم کیو ایم کو منانے چوہدری شجاعت آج نائن زیرو جائیں گے

اے آر وائی - اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کو سونپ دی جس کے بعد اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے لئے چوہدری شجاعت آج شام کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو جائیں گے ۔



اے آر وائی نیوزکے مطابق گزشتہ روز صدر و وزیراعظم سے چوہدری برادران کی ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کو منانے کی ذمہ داری چوہدری شجاعت کو سونپی گئی تھی ۔ چوہدری شجاعت ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی کے بعد الطاف حسین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ق لیگ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس بات کا واضح امکان ہے کہ چوہدری شجاعت کا دورہ نائن زیرو پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے فاصلے کم کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو گا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.