تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 11:53

شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلیے بوٹس کی تیاری کا کام شروع

اے آر وائی - کراچی: کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید میزائل بوٹ کی تیاری کے کام کا آغاز کردیا گیا۔ کراچی شپ یارڈ میں فاسٹ ایکٹ کرافٹ میزائل بوٹس کی اسٹیل پلیٹ کٹنگ تقریب ہوئی۔



تقریب میں بتایا گیا کہ یہ جدید بوٹس چین کے اشتراک سے تیار کی جارہی ہیں اور انہیں جدید ہتھیاروں سے لیس کیا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری برائے دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل شاہد اقبال نے کراچی شپ یارڈ کی کارکردگی کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں مزید پلیٹ فارمز کی تیاری میں شپ یارڈ کی صلاحیتوں کو بھرپور انداز مین استعمال کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.