تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 12:57

افغان صدر کے بھائی قتل،صدرزرداری کی تعزیت

اے آر وائی - اسلام آباد : افغان صدر حامد کرزئی کے چھوٹے بھائی احمد ولی کرزئی کو نامعلوم حملہ آوروں نے گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔صدرآصف علی زرداری نے افغان ہم منصب کو فون کرکے بھائی کے قتل پر تعزیت کی۔



خاندانی ذرائع نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔ احمد ولی افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار کی صوبائی کونسل کے سربراہ تھے اور انہیں صوبے کی سب سے با اثر شخصیت تصور کیا جاتا تھا۔



قندھار کے گورنر کے ترجمان زلمے ایوبی نے ایک بیان میں بتایا کہ احمد ولی کو ان کی گھر میں گھس کر قتل کیا گیا۔ صدرآصف علی زرداری نے صدرکرزئی کو فون کرکےاحمد ولی کرزئی کےقتل پر تعزیت کی اور دہشت گردی کی اس کارروائی کی مذمت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.