تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:6

گورنر پنجاب سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے، کھوسہ

اے آر وائی - لاہور : پنجاب کے سینئر مشیر ذوالفقار کھوسہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب آئینی طور پر سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے ہیں۔ پنجاب حکومت اور صوبائی افسران گورنر کو نہیں صرف صوبائی اسمبلی کو جواب دہ ہیں۔



لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب سیاست چمکانے کے بجائے آئینی ذمہ داریاں ادا کریں اور کسی مسلئے کی صورت میں وہ وزیر اعلی پنجاب سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔



دوسری جانب عالمی یوم آبادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ذوالفقار کھوسہ نے کہا کہ غربت، پسماندگی اور عوامی محرومیوں کو ختم کرنے کے لیے آبادی کو کنٹرول کرنا ہوگا پنجاب حکومت جلد صوبے میں نئی پاپولیشن پالیسی کا اعلان کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.