تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:16

متحدہ کے سیاسی قیدیوں کو رہاکرنے پر تیار ہیں،ایاز سومرو

اے آر وائی - کراچی : ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفیٰ کمال نے کہاہے کہ متحدہ کےاسیرکارکنوں کو کراچی سے اندرون سندھ کی جیلوں میں منتقل کیاجارہے جبکہ وزیرقانون سندھ ایاز سومرو کا کہناہے کہ اگر متحدہ کے سیاسی قیدی ہیں تو انہیں رہاکرنے پر تیار ہیں۔



اے آروائی نیوز سے گفتگو میں شہر کے سابق ناظم مصطفیٰ کمال نے کہاکہ حکومت اتناظلم کرےجتنا وہ خود برداشت کرسکے۔انھوں نے کہا کہ جیل میں قید ان کے کارکنوں پرتشدد کیاجارہاہے۔انہیں خدشہ ہےکہ کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل نہ کردیاجائے۔



دوسری جانب وزیرقانون سندھ نے کہاکہ متحدہ کیلئے ان کےدروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ قیدیوں کو انتظامی وجوہات کی بناء پر ایک سے دوسری جیل منتقل کیاجانا معمول کی بات ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.