تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 13:25

دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل کے ساتھ لڑیں گے ،جنرل کیانی

اے آر وائی - راولپنڈی : پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اپنے وسائل کے ساتھ لڑیں گے ۔



جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ایک سو چالیسویں کور کمانڈرز کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدت پسندی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ، اجلاس کے شرکاء کو ملکی مجموعی سکیورٹی کی صورتحال بالخصوص کرم اور مہمند ایجنسیوں میں جاری آپریشنز کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔



پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا تھا کہ کرم ایجنسی میں آپریشن دہشت گردوں ، اغواء کاروں ، مقامی عمائدین کے قاتلوں اور اپر اور لوئر کرم کو ملانے والی سڑک بلاک کرنے والوں کے خلاف ہے ، اس سلسلے میں مقامی قبائل کی حمائیت قابل قدر ہے ۔



اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی مفاد میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل سے ہی لڑی جائے گی۔اجلاس میں مون سون کے دوران متوقع سیلاب کے پیش نظر کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.