12 جولائی 2011
وقت اشاعت: 16:46
شمالی وزیرستان ڈرون حملے ،ہلاکتیں 34 ہو گئی
اے آر وائی - میرانشاہ : شمالی وزیرستان میں امریکی جاسوس طیاروں کے پے در پے حملے جاری ہیں۔ میران شاہ میں تازہ حملے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد ڈرون حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد چونتیس ہو گئی .
دتہ خیل کے علاقے میں جاسوس طیارے نے گاڑی پر دس میزایل داغے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے۔اس سے قبل شوال میں ڈرون حملوں سے اٹھارہ افراد جاں بحق ہوئے۔ دوسری جانب آج صبح جنوبی وزیرستان کےقریب سرحدی علاقے گورویک میں ایک گاڑی پر تین میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوئے۔