تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

کراچی کا امن تباہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن ہوگا ، منظور وسان

اے آر وائی - اسلام آباد : سندھ کے وزیرداخلہ منظوروسان نے کہا ہے کہ کراچی میں آپریشن کاکوئی ارادہ نہیں،تاہم کراچی کاامن تباہ کرنے والے عناصر کیخلاف آپریشن ہوگا۔



اسلام آباد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ ان کے پاس کوئی الہ دین کی چھڑی نہیں البتہ پیاراورامن کی چھڑی ضرور ہے۔ جس سے کراچی میں قیام امن کویقینی بنائیں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ کراچی میں امن کاقیام تمام سیاسی پارٹیوں کی ذمہ داری ہے۔ ان کاکہناتھا کہ ٹارگٹ کلنگ میں ہر طبقے کے لوگ مارے گئے۔ منظوروسان نے کہا کہ جب سے انھو ں نے چارج سنبھالا ہے اورکراچی کے جن علاقوں کادورہ کیا ہے اب وہاں ٹارگٹ کلنگ نہیں ہورہی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.