تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل شجاع پاشا امریکا روانہ

اے آر وائی - اسلام آباد : انٹرسروسز انٹیلیجنس کےڈائریکٹرجنرل لیفٹننٹ جنرل احمد شجاع پاشا امریکا کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ جنرل شجاع پاشا کے دورہ امریکا کو پاک امریکا تعلقات کےحوالےسے انتہائی اہم قراردیاجارہا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق احمد شجاع پاشا امریکی ہم منصب اور دیگر اعلیٰ فوجی حکام سے دونوں ممالک کے درمیان انٹیلیجنس معلومات کے تبادلے پر بات چیت کریں گے۔



دومئی کو ایبٹ آباد میں امریکی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بعد امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات نازک موڑ پر ہیں۔امریکا کی جانب سے مسلسل ڈو مور کا مطالبہ کرنے کےساتھ فوجی امداد بھی روک دی گئی ہے۔ ایسے حالات میں آئی ایس آئی کے سربراہ احمد شجاع پاشا کا دورہ انتہائ یاہمیت کا حامل ہے۔اور مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات کا تعین کرےگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.