تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

خیبر ایجنسی:شدت پسندوں نے تین اسکول تباہ کردیئے

اے آر وائی - باڑہ : خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کی تخریبی کاروائیاں جاری ۔ شدت پسندوں نے مزید تین اسکول دھماکہ خیز مواد سے اڑادیئے۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے اکاخیل میں مسلح شدت پسند داخل ہوگئے ۔ شدت پسندوں نےتین پرائمری اسکولوں میں بارودی مواد نصب کرکے دھماکے سے تباہ کردیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔



پولیٹیکل حکام نے نامعلوم افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں ۔خیبر ایجنسی میں اب تک شدت پسندوں کی جانب سے چھیالیس اسکولوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.