تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

ڈاکٹر شکیل کی رہائی کیلئے امریکا کا پاکستان پردباؤ،رپورٹ

اے آر وائی - لندن : برطانوی اخبار گارڈین نے دعویٰ کیاہے کہ امریکا نے اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے میں سی آئی اے کی مدد کرنے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی کیلئے پاکستان پر دباؤ بڑھا دیاہے۔ گارڈین نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کو خیبر پختونخواہ میں اپنے دفتر سے گھر آتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں نے اٹھایا۔ اور بعد میں انہیں اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔



گارڈین کا دعویٰ ہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن کا ڈی این اے سیمپل لینے کیلئے ایبٹ آباد میں پولیو ویکیسین لگانے کا ایک جعلی پروگرام شروع کیا۔ اور انہیں امید تھی کہ ویکسینیشن کے بہانے اسامہ کا ڈی این مل جائیگا۔ امریکی سی آئی اے کو اس کا یقین نہیں تھا کہ اسامہ ایبٹ آباد میں موجود ہوسکتا ہے۔ اسامہ کی تصدیق کیلئے سی ائی اے نے ڈی این اے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔ اور یہ ٹاسک پاکستانی ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.