تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:51

چوہدری شجاعت کامفاہمتی مشن، پہلا راؤنڈ ناکام

اے آر وائی - کراچی : چوہدری شجاعت گزشتہ شب کراچی پہنچے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے مرکز نائین زیرو پر رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات کی۔ جس کے بعد چوہدری شجاعت نے واضح کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے پاس صدر کا کوئی پیغام لے کر نہیں آئے۔ قاف لیگ ظلم کا نہیں بلکہ ایم کیو ایم کا ساتھ دے گی۔جبکہ ایم کیو ایم کےرہنماؤں نے یہ واضح کیا کہ اب وہ اپوزیشن میں ہی بیٹھیں گے۔



وزیر داخلہ رحمان ملک اس بار متحدہ قومی موومنٹ کو منانے میں ناکام ہو گئے۔ پھر یہ فریضہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو سہارا دینے والے گجرات کے چوہدریوں کو سونپ دیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ اس بار خاصی ناراض نظر آتی ہے اور اس کا اندازہ ڈاکٹر فاروق ستار کے لب و لہجے سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.