تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52

کراچی کی صورتحال،امریکا متحرک، سیاستدانوں سے ملاقاتیں

اے آر وائی - کراچی : ان دنوں سندھ اور خصوصا کراچی کی صورتحال پر امریکی سفارتخانہ متحرک ہوگیا ہے اور امریکی سفارتکار ماسو مالو شیا نے پی پی کے آغا سراج درانی اور ایم کیو ایم کے رضا ہارون سے ملاقات کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ امریکی سفارتکار نے ان رہنماؤں سے ملاقات کرکے تمام تفصیل امریکی حکومت کو بھجوادی ہے۔



امریکی سفارتکار کراچی میں جاری تمام صورتحال پر پی پی ، ایم کیو ایم اور اے این پی کے رہنماؤں سے مرحلہ وار الگ الگ ملاقاتیں کریں گے یہ ملاقاتیں تیرہ سے سولہ جولائی تک جاری رہیں گی۔ امریکی قونصلیٹ جنرل ولیم جے مارٹن اور پراگ یہ ملاقاتیں کریں گی۔ امریکی کوشش ہے کہ کراچی میں ان تینوں جماعتوں میں کوئی اختلاف نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.