15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52
این آئی سی ایل کیس، ظفرقریشی،چارافسران کی فوری بحالی کا حکم
اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ نےاین آئی سی ایل کیس میں ایف آئی اے کے افسر ظفرقریشی کے خلاف تمام کارروائیاں معطل کرنے کاحکم دے دیا۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ ایف آئی اے کے معطل کئے گئےچارافسران کی بحالی کانوٹیفکیشن فوری جاری کیاجائے۔ عدالت نے ظفرقریشی کو دوبارہ شو کاز نوٹس جاری کرنے پر سیکرٹری داخلہ کو عدالت میں طلب کرلیا ،اور ڈی جی ایف آئی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایف آئی اے کے ان افسران کی معطلی کانوٹی فیکیشن لےکرعدالت میں پیش ہوں۔
چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا کہا ظفر قریشی کو ہٹانےکےمعاملےکی تحقیقات ہائی کورٹ سےکروائیں۔ انہوں نےکہاکہ عدلیہ کے پاس آرٹیکل190کے تحت سب کچھ کرنیکا اختیار ہے۔ایف آئی اے افسران کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹی فیکیشن کل پیش کئے جائیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سیکرٹری اطلاعات عدالت کیخلاف میڈیا پر نشر ہونےوالےاشتہار کے حوالے سے مناسب ایکشن لیں۔ان اشتہارات کا وزارت اطلاعات نے نوٹس کیوں نہیں لیا۔ میڈیا پر عدلیہ کی تذلیل کی جارہی ہے۔ سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔