تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
15 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:52

سرفرازشاہ کیس،سرکاری وکیل کے گواہ کا بیان قلمبند

اے آر وائی - کراچی : انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کےدوران سرکاری وکیل کی طرف سے گواہ محمد شاہد کو پیش کیا گیاجس نے اپنا بیان قلمبند کرایا۔



محمد شاہد نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہ بے نظیر شہید پارک میں ملازمین کا انچارج ہے ، وقوعہ والے دن ملزم کو ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالرشید نے بتایا کہ پارک میں شازیہ مری کا فنکشن ہے اس لئے وہ وہاں کے انتظامات کو دیکھنے کے لئے گیا، اس نے وہاں جاکر دیکھا کہ ایک شخص ایک لڑکے کو گریبان سے پکڑ کے کھینچتا ہوا لے جارہا تھا،تھوڑی دیر بعد دو فائر کی آواز آئی وہ پارک کے مالی رمضان کے پاس جائے وقوعہ پرپہنچا تو وہاں ایک لڑکا خون میں لت پت تھا۔



جس کے بعد وکیل صفائی نے گواہ محمد شاہد کے بیان پر جرح کئے،جس کے بعد سرفراز شاہ قتل کیس کی سماعت کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔اس موقع پر وکیل صفائی کی طرف سے درخواست بھی دی گئی کہ کل جو گواہ پیش ہوئے ان کو دوبارہ پیش کیا جائے تاکہ جرح کی جاسکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.