19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8
ایم کیو ایم نےامن کیلئےتعاون کی یقین دھانی کرائی ہے، شجاعت
اے آر وائی - کراچی : مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ صدر آصف زرداری کی جانب سے امن کا پیغام لائے ہیں، متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں امن کیلئے حکومت سے تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے ۔
یہ بات انہوں نے مسلم لیگ ہاؤ س میں کارکنوں سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سندھ حکومت میں مسلم لیگ ق شامل ہوچکی ہے۔ پہلے مرحلے میں محمد علی ملکانی اور شہریار مہر کو وزیر جبکہ حلیم عادل شیخ اور اعجاز شاہ شیرازی کو مشیر بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی نہ سندھیوں کا ہے نہ مہاجروں کا کراچی پاکستانیوں کا ہے ہم سب پاکستانی ہے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ق سے اتحاد چالیس سال بعد ہوا ہے اوریہ ہمارے لئے بڑا مشکل تھا۔ کارکن ابھی بھی اس اتحاد کو ذہنی طور پر قبول نہیں کررہے ۔ پنجاب میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ والے ایک دوسرے رشتہ نہیں دیتے تھے۔ لیکن اب یہ اتحاد جاری رہیگا۔ آنے والے الیکشن میں بھی پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ق مل کرحصہ لیں گے۔