تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8

ای سی اوممالک میں تجارت کیلئےرکاوٹیں دور کی جائیں،امین فہیم

اے آر وائی - کابل: وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا دیا ہے۔



کابل میں ای سی او وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ اور اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل خطے کے اقتصادی استحکام اور سلامتی کیلئے براہ راست خطرہ ہے، اس پر قابو پانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جانے چاہئیں، انہوں نے اقتصادی تعاون تنظیم کے تجارتی معاہدے ایکٹا پر فوری عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکٹا پر ای سی او کے دس رکن ممالک میں سے صرف پانچ نے دستخط کئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.