19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8
حکمران ڈرون حملے رکوانے میں ناکام ہوگئے،فضل الرحمان
اے آر وائی - اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو رکوانے میں حکمران ناکام ہوگئے ہیں اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ پارلیمنٹ کی قرار داد پر عملدرآمد کے بجائے اسے سرد خانے میں ڈالا دیا گیا ہے۔
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی کے دعویدار ہے لیکن عملاً اس کی پالیسیاں برعکس ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خارجہ پالیسی کی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پرویز مشرف کی پالیسیوں پر عملدرآمد ابھی تک جاری ہے۔