19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8
کراچی:ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی پروفیسر غفور سے ملاقات
اے آر وائی - کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے وفد نے جماعت اسلامی کے رہنما ء پروفیسر غفوراحمد سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقا ت کی اور انہیں الطاف حسین کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔
وفد کے ارکان میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان مصطفی کمال ، واسع جلیل، حق پرست رکن سندھ اسمبلی مزمل قریشی شامل تھے۔ ملاقات میں ملک خصوصاً سندھ کی بدلتی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔
اس موقع پر پروفیسر غفور احمد نے الطاف حسین کی جانب سے خیر سگالی کے جذبے کو سر ہاتے ہو ئے اپنی نیک دلی خواہشات کا اظہار کیا اور ایم کیوایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔