تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8

جنرل کیانی کا شہید ہونے والے افسران اورجوانوں کو خراج تحسین

اے آر وائی - غلنئی : پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مہمند ایجنسی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کانذرانہ پیش کرنے والے جوانوں اور افسران کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں کہاکہ قبائلیوں کی حمایت اور بھر پور عزم کیساتھ شدت پسندی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔



پاک افغان بارڈر کے قریب مہمند ایجنسی کے علاقے ولی داد چوٹی میں جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مسلح افواج اور ایف سی کے جوانوں کے عزم و حوصلے کو سراہا اور سورن میں پاک فضائیہ کی مدد سے علاقے کو کلیئر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ۔ انہوں نے مہمند ایجنسی کے مشیران سے بھی ملاقات کی اور ان کی شدت پسندی کے خلاف آپریشن میں حمایت کو سراہا ۔



جنرل اشفاق پرویز کیانی نے زور دیا کہ قبائلی عمائدین علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔مقامی مشیران کے نمائندے ملک صوبیدار صفی نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔اس موقع پر آرمی چیف کو بتایا گیا کہ پولیٹیکل ایجنٹ کے پاس پندرہ سو سے زائد شدت پسندوں نے ہتھیار ڈال دئیے ہیں ۔مہمند آپریشن میں 69افسراور جوان شہید ہوئے اور 231زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.