تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8

صدر زرداری کاذوالفقار مرزا کے بیان کا نوٹس،رپورٹ طلب کرلی

اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف زرداری نے الطاف حسین کے خلاف ذوالفقار مرزا کے بیان کا نوٹس لے لیا اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو چوبیس گھنٹے میں اس حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔



ایوان صدر کے ترجمان کے مطابق ذوالفقار مرزا کا بیان پارٹی پالیسی نہیں ان کی ذاتی رائے ہے صدر نے اسکا نوٹس لیاہے۔ ادھر پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے بیان سے پیپلز پارٹی کا کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا ہم بے حد احترام کرتے ہیں انکا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم بڑی جماعت ہے اور اس کے مینڈیٹ کا بھی احترام کرتے ہیں۔



وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین کا ذوالفقار مرزا کے بیان کے حوالے سے کہناتھاکہ ا نکی ذاتی رائے ہےاردو بولنے والے مہاجروں کی قربانیوں سے پاکستان بنااورمہاجروں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.