تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:8

کراچی: مسافر ائیر پورٹ نہیں آئے، 7 پروازیں روانہ نہ ہو سکیں

اے آر وائی - کراچی : کراچی شہر کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سے قومی ایئر لائن کا فلائٹ شیڈول متاثرہواہے ۔سات پروازیں روانہ نہیں ہوسکی ہیں۔ کراچی میں رات گئے شدید فائرنگ اور گاڑیوں کو آگ لگانے کے واقعات سے قومی ائیر لائن کا آپریشن متاثر ہوا۔



شہر کی کشیدہ صورتحال کے باعث مسافر اور پی آئی اے کے عملے کے ارکان ائیر پورٹ نہیں پہنچ سکا۔ پی آئی اے کی سات پروازیں منزل کی جانب روانہ نہ ہو سکیں۔ کراچی کے علاقے الہ دین پارک کے قریب رات گئے ایک ٹیکسی پر فائرنگ کی گئی۔ جس میں سوار افراد ائیر پورٹ جا رہے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.