19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:9
کراچی میں امن وامان قائم کرنا میری ذمہ داری ہے، منظور وسان
اے آر وائی - کراچی : سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان کا کہناہےکہ ذوالفقار مرزا کا بیان انکی ذاتی رائے ہےاور ہم الطاف حسین کی عزت کرتے ہیں۔ رات گئےکراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئےان کا کہنا تھاکہ شہر کی صورتحال خود مانیٹر کررہاہوں یہاں بھی امن وامان قائم کرنا میری ذمہ داری ہے منظور وسان نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک حقیقت ہےاور پیپلز پارٹی کے بعدصوبے کی دوسری بڑی جماعت ہے۔