19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:9
رحمن ملک نے ذوالفقار مرزا کے بیان پر معافی مانگ لی
اے آر وائی - اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے ذوالفقار مرزاکے الطاف حسین کے خلاف بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نےکہاکہ الطاف حسین قومی لیڈر ہیں ۔ اردو بولنے والے ہر جماعت میں موجود ہیں ۔ اردو بولنے والوں نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دیکر ملک بنایا۔ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کاساتھ سندھ کے عوام کےلئے ضروری ہے ۔
انھوں نے کہاکہ صدر زرداری نے وزیراعلی سندھ سے ذوالفقار مرزا کے بیان پر جواب طلب کرلیاہے ۔انھوں نے کہاکہ ایف سی کے پانچ سواہلکاروں کو کراچی بھیج دیا گیا ہے ۔