19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
تنقید کا جواب جلاؤ گھیراؤ سے دینا درست نہیں، سینیٹر زاہد خان
اے آر وائی - اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مزکری سیکرٹری اطلاعات سینیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں نازیبا بیان نہیں چاہئے تھا تاہم تنقید کا جواب جلاؤ گھیراؤ سے دینا بھی درست نہیں۔
جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے بارے میں جو بیان دیا ہے اس کی حمایت نہیں کرتے۔انہوں نے جو بات کی ہے وہ نہیں کرنی چاہئے تھی تاہم سینیٹر زاہد خان کا کہنا تھا کہ جلاؤ گھیراؤ سے ملک کا نقصان ہو گا۔سیاست میں برداشت کا مظاہرہ ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ تنقید کا جواب تنقید سے دیا جائے جلاؤ گھیراؤ سے نہیں۔