19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
ذوالفقارمرزا،شاہی سیدسے48گھنٹوں میں کراچی چھوڑنے کامطالبہ
اے آر وائی - کراچی : مہاجر رابطہ کونسل نے ذوالفقار مرزا کی جانب سے تحریری اور رحمن ملک کی جانب سے برملا معذرت مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہےکہ ذوالفقار مرزا اور عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید اڑتالیس گھنٹوں میں کراچی چھوڑدیں۔ورنہ احتجاج کاسلسلہ جاری رہےگا۔
مہاجررابطہ کونسل کےاجلاس میں صدر آصف علی زرداری سے ذوالفقار مرزا کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیاہے۔مہاجر رابطہ کونسل کاکہناہےکہ ذوالفقار مرزا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سےمیڈیا پر آکر خود معافی مانگیں ۔وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی معافی قبول نہیں ہے ۔