تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10

اے این پی کا ذوالفقارمرزا کے بیان سے لاتعلقی کا اعلان

اے آر وائی - کراچی : اے این پی سندھ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ذوالفقارمرزا کے بیان سے لاتعلقی ظاہر کی گئی ہے ، اور کہا گیا ہے کہ ان کا بیان موصوف کا ذاتی خیال تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صوبائی صدر شاہی سید کی جانب سے سندھ کی پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کوکمشنری نظام کی بحالی کی خوشی میں عشائیہ دیا گیا تھا۔ جس میں آنے والے تمام مہمان اس بات کا ادراک رکھتے تھے کہ تقریب کا مقصد محض خوشی کا اظہار ہے ۔ اور ڈاکٹر دوالفقار مرزا بھی شاہی سید کے مہمان تھے۔



موصوف نے غیر متوقع طور پر سخت لب و لہجہ اختیار کیا جس کا عوامی نیشنل پارٹی اور پختون عوام سمیت کسی سے کوئی تعلق نہیں بلکہ وزیر موصوف کا اپنا ذاتی فعل تھا۔عوامی نیشنل پارٹی پاکستان میں رہنے والی تمام قومیتوں کو عزت و احترام سے دیکھتی اور تسلیم کرتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.