تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10

عوام پرامن رہیں، احتجاج ختم کردیں، الطاف حسین

اے آر وائی - لندن : متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ملک بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ نسل پرستانہ اور متعصبانہ زبان استعمال کرنے کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملتوی کردیں.



ایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حق پرست عوام نے بانیان پاکستان کی اولادوں کیلئے نازیبا زبان استعمال کرنے کے خلاف احتجاج رجسٹر کرادیا ہے لہٰذا میں عوام اپنے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ ملتوی کرکے فی الفور پرامن طریقے سے اپنے اپنے گھروں کو واپس لوٹ جائیں ۔



انہوں نے کہاکہ عوام نے نسل پرستانہ، متعصبانہ اورفاشسٹ زبان کے خلاف جس غم وغصہ کا اظہار کیا ۔ اس پر ایک ایک پاکستانی زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔ الطاف حسین نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں ، دانشوروں اور اینکرپرسن کوحقائق پر مبنی رپورٹس شائع اور نشر کرنے پران سے دلی تشکرکا بھی اظہار کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.