19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
صدر نے ذوالفقار مرزا کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا
اے آر وائی - اسلام آباد : صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے سینیئر وزیر ذوالفقار مرزا کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
صدارتی ترجمان کے مطابق ذوالفقار مرزا کو متازع بیان کے حوالے سے وضاحت دینے کے لیئے طلب کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی پہلے ہی ذوالفقار مرزا کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کر چکی ہے۔ترجمان کے مطابق ذوالفقار مرزاکو سندھ میں اپنی سرگرمیاں فوری روک کر دارالحکومت میں پارٹی ہائی کمان سے ملنے کی ہدایت کی گئی ہے۔