19 جولائی 2011
وقت اشاعت: 8:10
سپریم کورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف کارروائی کا حکم
اے آر وائی - اسلام آباد : سپریم کورٹ نے آئین کے آرٹیکل ایک سو نوے کا اطلاق کرتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے تحسین انور کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ این آئی سی ایل کیس کی تفتیش کرنے ایف آئی اے کے چار اہلکاروں کی بحالی کے حکم پر ڈی جی ایف آئی اے نے عمل نہیں کیا لہذا سیکریٹری اسٹیبلشمینٹ ان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لائیں۔ چیف جسٹس نے یہ کہا کہ آئین کے آرٹیکل ایک سو نوے کے تحت تمام ادارے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرنے کے پابند ہیں۔
ظفر قریشی کی معطلی کے حوالے سے اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ خبر شائع کرنے والے اخبارات کو نوٹسز جاری کر دئے گئے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ اخبارات اپنی خبر پر قائم ہیں، جس اٹارنی جنرل نے کہا کہ حکومت اپنی تردید پر قائم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اس کی تحقیقات ہائی کورٹ کے جج سے کرائی گئی تو معاملہ صاف ہو جائے گا۔جس کے بعد مقدمے کی مزید سماعت جمعہ کی صبح تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔